ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر تُمبے محی الدین ، ڈاکٹر رونالڈ کولاسو اور کے پرکاش کو تفویض کی گئی اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری

منگلورو یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر تُمبے محی الدین ، ڈاکٹر رونالڈ کولاسو اور کے پرکاش کو تفویض کی گئی اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری

Sat, 15 Jun 2024 13:15:03    S.O. News Service

منگلورو ،15 / جون (ایس او نیوز) مشہور و معروف غیر مقیم ہندوستانی تاجر ڈاکٹر تُمبے محی الدین، ڈاکٹر رونالڈ کولاسو اور پرکاش شیٹی کو منگلورو یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی ڈگری تفویض کی گئی ۔  
    
منگلورو یونیورسٹی کے 42 ویں کانوکیشن کے موقع پر تفویض کی جانے والی اس اعزازی ڈگری کے تعلق سے وائس چانسلر ڈاکٹر پی ایل دھرما نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ امسال اعزازی ڈاکٹریٹ کے لئے زندگی کے مختلف شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دینے والی 12 شخصیات کے نام تجویز ہوئے تھے ان میں 3 شخصیات کے ناموں کو  چانسلر یونیورسٹی کےتھاور چند گہلوت کی طرف سے منظوری ملی ہے ۔ 
    
امسال منگلورو یونیورسٹی کے کانوکیشن میں 22 بین الاقوامی طلبہ سمیت 155 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ 58 گولڈ میڈلس، 57 نقد انعامات اور 168 رینک ہولڈرس کو اعزاز دیا جائے گا ۔ 


Share: